Articles by "islami Poetry"
Showing posts with label islami Poetry. Show all posts
Hussain waris Ha | Muharram Poetry in Urdu | Imam Hussain Shayari | Muharram Quotes | SK Writes

Click Here To Watch  The Video

 غموں سے نہ گھبراو، حسین وارث ہیں

علمِ عباس اُٹھاؤ، حسین وارث ہیں

ساری دنیا نے اگر ٹھکرا دیا ہے تم کو

دَرِ عباس پر آؤ، حسین وارث ہیں

یہ وہ کریم ہیں، خالی نہیں لوٹایں گے

اپنا دُکھ تو سناؤ، حسین وارث ہیں

کیا سوال جو اللہ سے، میں نے جنت کا

صدا یہ آئی کہ جاؤ، حسین وارث ہیں

یزیدیت جو تیرے سامنے کبھی آئے

تم اپنا سر نہ جھکاؤ حسین وارث ہے

صدا یہ آتی ہے کرب و بلاکی دھرتی سے 

وفا کے دیپ جلاؤ حسین وارث ہے

عشق شبیر کا دعوہ ہے گر تمہیں گلزیب 

تو کربلا نہ بھلاؤ حسین وارث ہے

Hussain waris Ha | Muharram Poetry in Urdu | Imam Hussain Shayari | Muharram Quotes | SK Writes

Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part:10
Click Here to Watch the Video

Two Line Shayari on Imam-e-Hussain in 
Urdu Lyrics and Pics
1
چھوڑا اگر حُسین کو جنت نہ پاؤ گے
سارے جہاں کو حُر نے خبردار کردیا

2
تڑپ اٹھتا ہے دل، لفظوں میں دہرائی نہیں جاتی
‎زباں پر کربلا کی داستاں لائی نہیں جاتی
3
کربلا سے شعور پایا ہے
ظلم دیکھوں تو بول پڑتا ہوں

4
قافلہ رہ گیا اک دشت بالا میں پیاسا 
جن کی میراث تھی کوثر انھیں پانی نہ ملا

5
‏کل کے یزید کا مسئلہ، وجودِ حسینؑ تھا
آج کے یزید کا مسئلہ، ذکرِ حسینؑ ہے

6
عشق تو سر مانگتا ہے میاں
عشق پہ کربلا کا سایہ ہے

7
‏جو مانگنا ہے تو جھولے کی سمت آجائو
امیرِ کرب و بلا ہے حسینؑ کا اصغرؑ
8
آواز دے رہا ہے یہ میدان کربلا
کچھ روز رہ گئے ہیں شکست یزید میں

9
جبرائیلؑ کربلا سے یہ کہتےہوئے گئے
مقروض حشر تک ہے کائناتحسینؐ کی

10
حد ہی نہی حسین تیرے انتقام کی
لفظِ یزید گالی سے بدتر بنا دیا

11
اے چاند کربلا کے تو نے تو دیکھے ہونگے
اترے تھے اس زمیں پر عرش بریں کے تارے

12
رموزِ عشق و محبت تمام جانتا ہوں
حسین ابنِ علی کو امام جانتا ہوں

13
حضور شافعِ محشر، علی ؓکہیں کہ یہ شخص
گناہ گار بُہت ہے مگر حسینؓ کا ہے

14
شبیر سا جہاں میں کوٸ نہی طبیب 
مٹی شفا بنی ہے فقط کربلا کے بعد

15
آنکھوں کے ساحلوں پہ اشکوں کا اک ہجوم
شاید غم حسین کا موسم قریب ہے

16
مکہ مدینہ و نجف کربلا
عشق خدا کا یہی ہے راستہ

17
حسین اک بار جو کہہ دیتے کہ مولا پانی
کربلا !! تیرے سنبھالے نہ سنبھلتا پانی

18
کون کہتا ہے کہ پانی کو ترستے تھے حسین
ان کے ہونٹوں کو ترستا رہا پیاسا پانی

19
نماز آج بھی صدیوں سے اس تلاش میں ہے 
مجھے حسینؑ کی طرح ادا کرے کوئی
20
اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول
تڑپی ہے تجھ پہ لاشہ جگر گوشہ بتول
اسلام کے لہو سے تیری پیاس بجھ گئی
سیراب کرگیا تجھے خون رگ رسول 
کرتی رہے گی پیش شہادت حسین کی 
آزادی حیات کا یہ سرمدی اصول
چڑھ جائے کٹ کے سر تیرا نیزے کی نوک پر
لیکن یزیدیوں کی اطاعت نہ کر قبول

کوئی کرکٹ میں مصروف تو کوئی مٹھائی بانٹ رھا ھے
الحمد اللہ
لوگ جنھیں کافر کہتے ھیں وہ آج بھی غم حسین علیہ سلام
منا رھے ھیں.. اہ صدقے مولا

 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part:10

Moharram Special - Qatil Kabhi Maqtool Ka Matam Mahi Karte.- Mohsin Naqvi Shayari on Hussain (A.S)

Click Here to watch more Videos

Qatil Kabhi Maqtool Ka Matam Mahi Karte in Urdu Lyrics

 ماتم
کہتے ہیں بڑے فخر سے ہم غم نہیں کرتے
ماتم کی صدا سنتے ہیں ماتم نہیں کرتے

اپنا کوئی مرتا ہے تو روتے ہو تڑپ کے
پر سبط پیمبرﷺ کا، کبھی غم نہیں کرتے

وہ لوگ بھلا سمجھیں گے کیا رمز شہادت
جو عید تو کرتے ھیں محرم نہیں کرتے

کیوں آپکا دل جلتا ہے کیوں جلتا ہے سینہ؟
ہم آپکے سینے پہ تو ماتم نہیں کرتے

گریا کیا یعقوب نے انکو بھی تو ٹوکو
یوسف ابھی زندہ ھیں، یوں غم نھیں کرتے

آدم نے تو حوا کے لیے پیٹا ہے سینہ
سمجھاؤ انہیں زندوں کا ماتم نہیں کرتے

حمزہ تو شہیدوں کےبھی سردار ہیں لیکن
کرتے نہ محمدﷺ توچلو ہم بھی نہ کرتے

حق بات ھے بس بغض علی کا ہے یہ چکر
تم اس لیے شبیر کا ماتم نہیں کرتے

ہمت ہے تو محشر میں پیمبرﷺ سے یہ کہنا
ہم زندہ و جاوید کا ماتم نھیں کرتے

محسن یہ مقبول روایت ہے جہاں میں
قاتل کبھی مقتول کا ماتم نہیں کرتے

 Moharram Special - Qatil Kabhi Maqtool Ka Matam Mahi Karte.- Mohsin Naqvi Shayari on Hussain (A.S)

New Whatsapp Status 2019 - islamic Whatsapp Status - Short Islamic Quotes
Click Here To Watch The Video

New Whatsapp Status 2019 - islamic Whatsapp Status - Short Islamic Quotes with Lyrics
حضوراکرمؐ سے
 ایک شخص کے سوالات اورآپؐ کے جواب
🌿🌸🌿🌸🌿🌸🌿
چاہتاہوں گناه نہ کروں 
فرمایا جهوٹ مت بولو 
💜💜💜💜
🌿🌸🌿🌸🌿🌸🌿
داناترین شخص بننا چاہتا ہوں
فرمایاخداسےڈرتےرہاکرو
💜💜💜💜💜
🌿🌸🌿🌸🌿🌸🌿
خداکے مخلص بندوں میں سے ہوناچاہتاہوں
 فرمایا دن رات قرآن کی تلاوت کیاکرو
💜💜💜♥
🌿🌸🌿🌸🌿 
چاہتا ہوں میرادل ہمیشہ زنده رہے
فرمایا موت کو مت بهولو
💜💜💜💜💜
🌿🌸🌿🌸🌿🌸 
چاہتاہوں ہمیشہ رحمت حق میں رہوں
فرمایا مخلوق خداکےساتهہ نیکی کرو
💜💜💜💜
🌿🌸🌿🌸🌿🌸🌿
چاہتاہوں دشمن سے ہمیشہ محفوظ رہوں
فرمایاہمیشہ خدا پرتوکل کرو
💜💜💜
🌿🌸🌿🌸🌿🌸🌿
لوگوں کے درمیان خواری اور ذلت سے بچنا چاہتاہوں
فرمایا پرہیز گاری اختیارکرو گناہوں سے پرہیزکرو
💜💜💜💜💜
🌿🌸🌿🌸🌿🌸🌿
چاہتاہوں میری عمر لمبی ہو
فرمایا صلہ رحمی کرو
اپنے عزیزواقارب کے ہاں آیا جایا کرو
 اور انکو پوچهتے رہاکرو
💜💜💜💜💜
🌿🌸🌿🌸🌿🌸🌿
رزق وروزی کی کثرت چاہتاہوں
فرمایا ہمیشہ با وضو رہاکرو
💜💜💜💜💜
🌿🌸🌿🌸🌿🌸🌿
دوزخ کی آگ میں جلنے سے بچنا چاہتا ہوں
فرمایا اپنی آنکهیں اور زبان بند رکهو.یعنی انکی حفاظت کرو
👀👅👀👅👀👅
💜💜💜💜💜
🌿🌸🌿🌸🌿🌸🌿
چاہتا هوں لوگوں میں ہمیشہ باوقار رہوں
فرمایا کسی سے کبهی کچھ مت مانگو
💜💜💜💜
🌿🌸🌿🌸🌿🌸🌿
چاہتاہوں میرے مال و دولت میں اضافہ ہو
فرمايا ہررات سوره واقعه کی تلاوت جاری رکهو
💜💜💜💜
🌿🌸🌿🌸🌿🌸
قیامت کے دن امان میں رہنا چاہتا ہوں
فرمایا مغرب اورعشاء کی نماز کے درمیان
 خدا کی عبادت میں مصروف رہو
💜💜💜💜
🌿🌸🌿🌸🌿🌸🌿
اپنی نمازیں حضورقلب سے پڑهنا چاہتا ہوں
فرمایاوضو کرتے بہت زیاده توجہ اوراحتیاط کیا کرو
💜💜💜💜💜
🌿🌸🌿🌸🌿🌸🌿
چاہتا ہوں میرے نامہ اعمال میں گناه نہ ہوں
فرمایاماں باپ کے ساتهہ نیکی کرو
💜💜💜💜
🌿🌸🌿🌸
قبر کے عذاب سے بچنا چاہتاہوں
فرمایااپنا لباس پاک رکهو
💜💜💜💜💜

🌷و من الله التوفیق🌷
جتنا هو سکے یه نورانی جملے دوسروں کو بهیجیں

 New Whatsapp Status 2019 - islamic Whatsapp Status - Short Islamic Quotes

Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

Click Here To Watch The Video

1
واجب ہے میرا قتل بھی فرقے کی رو سے اب
مجھ میں غم حسین ۴ ہے شیعہ ہوئے بغیر
 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

2
دن روئے گا رات روئی گی ہر مومن کی زات روئے گی
جب بھی محرم کا نظر آیا کرے گا چاند غم حسین میں ساری کائنات روئے گی
 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

3
کربل کے انتظار کی شدت نہ پوچھیے
اڑاڑ کے خاک تکتی تھی رستہ حسین  کا
 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

4
خدا کے ہونے کی تصدیق "لا" میں شامل ہے 
مگر وہ "لا" جو فقط "کربلا" میں شامل ہے
 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

5
تمنا تھی کہ پیوندِزمینِ کربلا ہوتے
اگرچہ خاک ہی ہوتے مگر خاکِ شفا ہوتے
 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

6
حسین نوعِ بشر کی ہے آبرو تجھ سے
حدیثِ حرمتِ انساں ہے سرخرو تجھ سے۔
 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

7
عالم خرید لے گا جو ایسا غریب ہے
میرا حسین کرب و بلا سے قریب ہے
 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

8
حُسین ؑ تیرے لهو کی خُو شبو
فلک کے دامن سے آرهی هے
 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

9
بہت قریب سے دیکھا ہے میں نے صبر خلیل 
مگر حسین تیرے صبر کا کوئی جواب نہیں 
 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

10
قتل حسینؑ اصل میں مرگ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

11
زندگی بے چین ہے مولا تھوڑا سا چین دے
اور کچھ نہ دے بس زیارت حسین دے
 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

12
واپس مدینے لوٹ کے آئے نہ پھر حسین 
یا رب کسی غریب کا ایسا سفر نہ ہو
 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

13
غموں کی بھیڑ میں رستہ بنا کہ چلتا ہوں 
حسین کا نوکر ہو سر اٹھا کے چلتا ہوں
 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

14
مٹی میں مل گئے ارادے یزید کے
لہرا رہا ہے آج بھی پرچم حسین کا
 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

15
جس کی ماں فاطمہ جس کا نانا نبی
اس حسین ابن حیدر کی کیا بات ہے
 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

16
دونوں جہاں کا والی نانا حسین کا 
صدیاں حسین کی ہیں زمانہ حسین کا 
 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

17
وہ وقت جس کا پوری کائنات کو انتظار ہے 
وہ لمحہ جس کے لیے روح تڑپ رہی ہے 
 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

18
زخموں کو رفو کرتےهیں حسین کے غم سے
آنکهوں کا وضو کرتے هیں حسین کے غم سے
اب سال کے آغاز میں جو چاهوں کرو تم
هم سال شروع کرتے هیں حسین کے غم سے
 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

19
شاہ است حسین بادشاہ است حسین 
دیں است حسین دین پناہ است حسین
سر داد نہ داددست در دست یزید
حقا کہ بنا لا اِلاہ است حسین
 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

20
آہستہ بول اتنی دلیلیں نہ دے مجھے
گستاخیاں نہ کر کہ شہہ مشرقین ہوں
لے اب لگا رہا ہوں تیری خاک پر خیام
اتنا بھڑک رہی ہے تو سن میں حسین ہوں
 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

 Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9

Umar Ab Bhi Nahe Aaya || islamic Whatsapp Status || Sad islamic Poetry || New Sad islamic Shayari

Click Here To Watch The Video

Umar Ab Bhi Nahe Aaya Full Ghazal in Urdu Lyrics

میں آنکھیں جو ذرا کُھولوں
کلیجہ مُنہ کو آتا ہے
سڑک پر سرد راتوں میں
پڑے ہیں برف سے بچے
دسمبر لوٹ آیا ہے
عمرؓ اب بھی نہیں آیا

کسی کی بے رِدا بیٹی
لہو میں ڈُوب کر بولی
کوئی پہرہ نہیں دیتا
مِری تاریک گلیوں میں
میں سب کچھ ہار بیٹھی ہوں
درندوں کی حکومت میں

عمرؓ اب بھی نہیں آیا
عمرؓ اب بھی نہیں آیا

ذرا آگے کوئی ماں تھی
مُخاطب یُوں خُدا سے وہ
مِرے آنگن میں بَرسوں سے
فقط فاقہ ہی پلتا ہے
کوئی آہیں نہیں سُنتا
مِرے بے تاب بچوں کی
میں دروازے پہ دَستک کو
زمانے سے ترستی ہوں

عمرؓ اب بھی نہیں آیا
عمرؓ اب کیوں نہیں آتا

میں آنکھیں جو ذرا کھولوں
کلیجہ منہ کو آتا ہے

 Umar Ab Bhi Nahe Aaya || islamic Whatsapp Status || Sad islamic Poetry || New Sad islamic Shayari