Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part: 9
1
واجب ہے میرا قتل بھی فرقے کی رو سے اب
مجھ میں غم حسین ۴ ہے شیعہ ہوئے بغیر

دن روئے گا رات روئی گی ہر مومن کی زات روئے گی
جب بھی محرم کا نظر آیا کرے گا چاند غم حسین میں ساری کائنات روئے گی
3
کربل کے انتظار کی شدت نہ پوچھیے
اڑاڑ کے خاک تکتی تھی رستہ حسین کا
اڑاڑ کے خاک تکتی تھی رستہ حسین کا
4
خدا کے ہونے کی تصدیق "لا" میں شامل ہے
مگر وہ "لا" جو فقط "کربلا" میں شامل ہے
مگر وہ "لا" جو فقط "کربلا" میں شامل ہے
5
تمنا تھی کہ پیوندِزمینِ کربلا ہوتے
اگرچہ خاک ہی ہوتے مگر خاکِ شفا ہوتے
6
حسین نوعِ بشر کی ہے آبرو تجھ سے
حدیثِ حرمتِ انساں ہے سرخرو تجھ سے۔
حدیثِ حرمتِ انساں ہے سرخرو تجھ سے۔
7
عالم خرید لے گا جو ایسا غریب ہے
میرا حسین کرب و بلا سے قریب ہے
میرا حسین کرب و بلا سے قریب ہے
8
حُسین ؑ تیرے لهو کی خُو شبو
فلک کے دامن سے آرهی هے
9
بہت قریب سے دیکھا ہے میں نے صبر خلیل
مگر حسین تیرے صبر کا کوئی جواب نہیں
10
قتل حسینؑ اصل میں مرگ یزید ہےاسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
زندگی بے چین ہے مولا تھوڑا سا چین دے
اور کچھ نہ دے بس زیارت حسین دے

12
واپس مدینے لوٹ کے آئے نہ پھر حسین
یا رب کسی غریب کا ایسا سفر نہ ہو

13
غموں کی بھیڑ میں رستہ بنا کہ چلتا ہوں
حسین کا نوکر ہو سر اٹھا کے چلتا ہوں

14
مٹی میں مل گئے ارادے یزید کے
لہرا رہا ہے آج بھی پرچم حسین کا

15
جس کی ماں فاطمہ جس کا نانا نبی
اس حسین ابن حیدر کی کیا بات ہے
16
دونوں جہاں کا والی نانا حسین کا
صدیاں حسین کی ہیں زمانہ حسین کا

17
وہ وقت جس کا پوری کائنات کو انتظار ہے
18
زخموں کو رفو کرتےهیں حسین کے غم سے
آنکهوں کا وضو کرتے هیں حسین کے غم سے
اب سال کے آغاز میں جو چاهوں کرو تم
هم سال شروع کرتے هیں حسین کے غم سے
19
شاہ است حسین بادشاہ است حسین دیں است حسین دین پناہ است حسین
سر داد نہ داددست در دست یزید
حقا کہ بنا لا اِلاہ است حسین
20
Post A Comment: