Youm-e-Ashura 2018 - Two Line Shayari on Imam-e-Hussain - Poetry on Muharram- 2 Lines Poetry Part:10
Click Here to Watch the Video
Two Line Shayari on Imam-e-Hussain in
Urdu Lyrics and Pics
1
Click Here to Watch the Video
Two Line Shayari on Imam-e-Hussain in
Urdu Lyrics and Pics
1
چھوڑا اگر حُسین کو جنت نہ پاؤ گے
سارے جہاں کو حُر نے خبردار کردیا
2
تڑپ اٹھتا ہے دل، لفظوں میں دہرائی نہیں جاتی
زباں پر کربلا کی داستاں لائی نہیں جاتی
3
کربلا سے شعور پایا ہے
ظلم دیکھوں تو بول پڑتا ہوں
4
قافلہ رہ گیا اک دشت بالا میں پیاسا
جن کی میراث تھی کوثر انھیں پانی نہ ملا
5
کل کے یزید کا مسئلہ، وجودِ حسینؑ تھا
آج کے یزید کا مسئلہ، ذکرِ حسینؑ ہے
6
عشق تو سر مانگتا ہے میاں
عشق پہ کربلا کا سایہ ہے
7
جو مانگنا ہے تو جھولے کی سمت آجائو
امیرِ کرب و بلا ہے حسینؑ کا اصغرؑ
8
آواز دے رہا ہے یہ میدان کربلا
کچھ روز رہ گئے ہیں شکست یزید میں
9
جبرائیلؑ کربلا سے یہ کہتےہوئے گئے
مقروض حشر تک ہے کائناتحسینؐ کی
10
حد ہی نہی حسین تیرے انتقام کی
لفظِ یزید گالی سے بدتر بنا دیا
11
اے چاند کربلا کے تو نے تو دیکھے ہونگے
اترے تھے اس زمیں پر عرش بریں کے تارے
12
رموزِ عشق و محبت تمام جانتا ہوں
حسین ابنِ علی کو امام جانتا ہوں
13
حضور شافعِ محشر، علی ؓکہیں کہ یہ شخص
گناہ گار بُہت ہے مگر حسینؓ کا ہے
14
شبیر سا جہاں میں کوٸ نہی طبیب
مٹی شفا بنی ہے فقط کربلا کے بعد
15
آنکھوں کے ساحلوں پہ اشکوں کا اک ہجوم
شاید غم حسین کا موسم قریب ہے
16
مکہ مدینہ و نجف کربلا
عشق خدا کا یہی ہے راستہ
17
حسین اک بار جو کہہ دیتے کہ مولا پانی
کربلا !! تیرے سنبھالے نہ سنبھلتا پانی
18
کون کہتا ہے کہ پانی کو ترستے تھے حسین
ان کے ہونٹوں کو ترستا رہا پیاسا پانی
19
نماز آج بھی صدیوں سے اس تلاش میں ہے
مجھے حسینؑ کی طرح ادا کرے کوئی
20
اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول
تڑپی ہے تجھ پہ لاشہ جگر گوشہ بتول
اسلام کے لہو سے تیری پیاس بجھ گئی
سیراب کرگیا تجھے خون رگ رسول
کرتی رہے گی پیش شہادت حسین کی
آزادی حیات کا یہ سرمدی اصول
چڑھ جائے کٹ کے سر تیرا نیزے کی نوک پر
لیکن یزیدیوں کی اطاعت نہ کر قبول
کوئی کرکٹ میں مصروف تو کوئی مٹھائی بانٹ رھا ھے
الحمد اللہ
لوگ جنھیں کافر کہتے ھیں وہ آج بھی غم حسین علیہ سلام
Post A Comment: