محبتوں میں انا دکھانا ، ہنسی اڑانا عجیب ہے ناں ؟
نشے کی حالت میں ، میکشی کا گلا دباناعجیب ہے ناں ؟

قریب رہ کر بھی دور ہونا ، تو قسمتوں کے ہیں کھیل لیکن 
ہماری مانند کسی کو کھو کر کسی کو پاناعجیب ہے ناں ؟

تمہاری آنکھیں بتا رہی ہیں ، کہ پیار مجھ سے نہیں ہے تمکو 
تو بے دلی سے تمہارا آنا ، وفا جتانا عجیب ہے ناں ؟

وہ جس کی خاطر نبھا رہے ہیں ، زمانے بھر کی اذیتوں سے 
اسی کا غیروں کیساتھ مل کر، مزے اڑانا عجیب ہے ناں ؟

ہماری بستی کے لوگ پاگل  پیار کرتے ہیں آجکل بھی 
کہ افراتفری کے دور میں بھی، قرار پانا عجیب ہے ناں ؟

پسند اس کو اگر نہیں میں ، تو پھر پریشان کیوں ہے وہ رہتا
اشارہ کرنا ادھر کو آؤ ، پلٹ بھی جانا عجیب ہے ناں ؟

بلکل بجا ہے کہ ضبط بھی ہے ، عطا خدا کی ، مگر کسی کا 
ہزاروں غم کو گلے لگا کے بھی مسکرانا عجیب ہے ناں

 Akhrish.com Presents Full Urdu Ghazal Ajeeb Hai Na Voice Of SK Shafique Khokhar

Share To:

Shafique Khokhar

Post A Comment: