Kya Maharat Ha Jo Hatyar Badal Deta ho Full Urdu Hindi Ghazal By Shafique Khokhar-- www.akhrish.com

کیا مہارت ہے جو ہتھیار بدل دیتا ہوں
وار کرتے ہی میں تلوار بدل دیتا ہوں

مجھ کو گرنا ہو تو قیمت کی طرح گرتا ہوں
اور بازار کا بازار بدل دیتا ہوں

میں وہ رستہ جو مسافر کو بدل دیتا ہے
ایسا سایہ ہوں کہ دیوار بدل دیتا ہوں

ہیں مرے ہجر مرے وصل کے اوقات وہی
بس ذرا وقت کی رفتار بدل دیتا ہوں

اپنے اک جھوٹ سے ہر بار وہ پھنس جاتی ہے
اپنے اک سچ کو میں ہر بار بدل دیتا ہوں
عمار

 Kya Maharat Ha Jo Hatyar Badal Deta ho Full Urdu Hindi Ghazal By Shafique Khokhar-- www.akhrish.com

Share To:

Shafique Khokhar

Post A Comment: