Mohabbat ka taqaza hai khuda ka zikr karte hain Full Urdu Hamd e Bari Tal By Shafique Khokhar-- www.akhrish.com



🌱 حمد باری تعالی 🌱

محبت کا تقاضہ ہے خدا کا ذکرکرتےہیں
نرالی کبریائ کا نرالا ذکر کرتے ہیں

وہ جس نے ایک ہی کن سے زمانے کو ہے تن بخشا
سنہری اُس کی شاہی کا سنہرا ذکر کرتے ہیں

سلگتی آگ میں, کنویں میں, نیزوں اور سولی پر
خدا کے پارسا بندے خدا کا ذکر کرتے ہیں

بَنا جب بوجھل سائل, محمد یہ بتا کیا ہے
تو کنکنر جھوم کر اپنے الہ کاذکر کرتے ہیں

گدا کو شاہ کردے جو, تو شاہوں کو گدا کردے
خدا کی ایسی طاقت کا ذرا سا ذکر کرتے ہیں

محبّ کا ذکر آیا ہے تو کیوں محبوب کا نہ ہو
سمیع چل مصطَفے صلِّی علٰی کا ذکر کرتے ہیں

 Mohabbat ka taqaza hai khuda ka zikr karte hain Full Urdu Hamd e Bari Tal By Shafique Khokhar-- www.akhrish.com

Share To:

Shafique Khokhar

Post A Comment: