2 lines Urdu Hindi poetry Part;2 By Shafique Khokhar -- www.akhrish.com
21
21
ملا کر خاک میں مجھ کو وہ اس انداز سے بولے
کھلونا تھا یہ مٹی کا، کہاں رکھنے کے قابل تھا
22
ھم موت سے عشق کرنے والے عاشق ہیں
صاحب
ھم سے زندگی کا سودا مت کرو
23
جس طرح ٹوٹ کے گرتی ہے زمیں پر بارش
اس طرح خود کو تیری ذات پہ مرتے دیکھا
24
تم نے پوچھا تھا نہ کیسا ہوں میں
کبھی بھول نہ پاؤ گے ایسا ہوں میں
25
نگاہوں سے قتل کر ڈالو ،نہ ہو تکلیف دونوں کو
تمہیں خنجر اٹھانے کی، ہمیں گردن جھکانے کی
26
ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺧﻮﺩﺩﺍﺭ ﺗﮭﮯ ﺍِﺗﻨﮯ , ﮐﮧ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﮐﺎ ﺳﺒﺐ..
ﺍُﺱ ﻧﮯ ﭘُﻮﭼﮭﺎ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ..
27
میں تو سمجھا تھا کے میں بھول گیا ہوں اس کو
دل میں جھانکا تو ملے اس کے ٹھکانے کتنے
28
بہت کوشش میں کرتا ہوں، اندھیرے ختم ہوں لیکن
کہیں جگنو نہیں ملتا، کہیں پر چاند آدھا ہے
29
مجھے لگا تھا بدلو گے مگر بدلے نہیں ہو تُم...
وہی سنگین سا لہجہ... وہ ہوشیار سی آنکھیں .
سنا ہے تم بھی راتوں کو دیر تک جاگا کرتے ہو
یادوں کے مارے ہو... یا محبّت میں ہارے ہو ..
31
میں نے خط لکھا وفاداروں کے نام
ڈاکیا ہی مر گیا پتہ پوچھ پوچھ کر
32
ﻭﮦ ﺳﮩﯿﻠﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﮩﺘﯽ ﺗﻮ ضرور ﮬﻮﮔﯽ
ﻣﺠﮫ ﺳﮯ محبت کرنے والا بڑا اداس ﺷﺎﻋﺮ ﮬﮯ
33
"جب جب جہاں جہاں مجھے تیری ضرورت پڑی...
"'تب تب، وہاں وہاں، ساتھ چھوڑنے کا شکریہ....!!
34
ڈوبا ہوا ہوں زہر میں، پر پی نہیں رہا
میں زندگی کو سہہ رہا ہوں جی نہیں رہا
35
تمہاری چُپ بھی ٹُوٹے گی!!!
مجھے مر__تو جانے دو!!!!
36
ہاتھ تک لگانے کو بے ادبی سمجھتا تھا
گلے سے لگ کے رویا تھا بچھڑنے سے ذرا پہلے
37
میری بربادیوں کا جائزه لینے کے واسطے
وه پوچھتے هیں حال همارا کبھی کبھی
38
لگا کر آگ اس دل کو چلے ہو تم کہاں محسن،،،،،
ابھی تو راکھ اڑنے پر تماشا اور بھی ہو گا.....!
40
نبض کیا خاک بولے گی صاحب
2 lines Urdu Hindi poetry Part;2 By Shafique Khokhar -- www.akhrish.com





















Post A Comment: