Suno Hamdam Mere Tumhare Waste Kuch Lafaz Likhne Hain, Full Romantic Urdu Poem By Shafique Khokhar
سنو
ھمدم میرے
تمھارے واسطے
کچھ لفظ لکھنے ہیں
تمھارے نام
کچھ اشعار کرنے ہیں
ہماری ذیست کے
وہ لمحے معتبر ہیں
تمھارے سنگ جو بیتے
جو کچھ پل میں نے تھامے ہیں
سنو ساتھی
وہ پل سارے
لفظوں کے رنگ میں رنگ کر
ابھی تم کو سنانے ہیں
سنو ہمدم
کہو تو پاس میں رکھ لوں
اثاثہ اُن گلابوں کا
تمھاری میٹھی باتوں کا
تم سے بس یہ کہنا ہے
سنو ساتھی
سنو ہمدم
اگر جو تم اجازت دو
تمہیں اپنے پاس میں رکھ لوں
عمر بھر ساتھ میں رکھ لوں
Post A Comment: