Ek Nazar Mur KE Dekhne Wale (Full Ghazal) | Sad Shayari | Ghmgeen Shayari | NFAK Shayari | SK Writes
آج کی بات پھر نہیں ہوگی
یہ ملاقات پھر نہیں ہوگی
ایسے بادل تو پھر بھی آئیں گے
ایسی برسات پھر نہیں ہوگی
رات ان کو بھی یوں ہوا محسوس
جیسے یہ رات پھر نہیں ہوگی
اک نظر مڑ کے دیکھنے والے
کیا یہ خیرات پھر نہیں ہوگی
رفعت سلطا ن
Post A Comment:
0 comments so far,add yours