Click Here To Watch the Video


 Barish, Badal Tum aur Main, Barish Poetry

بارش،بادل، تم اور میں 
خوشبو،موسم تم اور میں 

کالے بادل،رم جھم بارش
نیلا آنچل  تم اور میں 

بہتی ندیاں ، گرتا پانی 
آنکھیں،آنْسُو تم اور میں 

پاس کسی دریا کے کوئی 
بھیگا جھونپڑتم اور میں 

دور کہیں کوئل کی کو کو 
گہرا جنگل تم اور میں 

برکھا رم جھم گیت سنائیں 
جھرمٹ ڈالیں تم اور میں 

دور کہیں پر چھوٹا سا اک
کچا سا گھر تم اور میں 

کندھا تیرا اور سر میرا
پاگل سی چپ تم اور میں

 BARISH BADAL TUM AUR MAIN | BARISH POETRY|ROMANTIC GHAZAL| TRENDING SHAYRI

Share To:

Shafique Khokhar

Post A Comment: