Guzrey Hue Taveel Zamaney Ke Baad Bhi Full Urdu Hindi Ghazal By Shafique Khokhar-- www.akhrish.com

گزرے ھوئے طویل زمانے کے بعد بھی
دل میں رھا وہ چھوڑ کر جانے کے بعد بھی

پہلو میں رہ کے دل نے دیا ھے بہت فریب
رکھا ھے اس کو یاد بھلانے کے بعد بھی

گو تو یہاں نہیں ھے مگر تو یہیں تو ھے
تیرا ھی ذکر ھے تیرے جانے کے بعد بھی

لگتا ھے کچھ کہا ھی نہیں ھے اسے عدیم
دل کا تمام حال سنانے کے بعد بھی

عدیم ھاشمی

 Guzrey Hue Taveel Zamaney Ke Baad Bhi Full Urdu Hindi Ghazal By Shafique Khokhar-- www.akhrish.com

Share To:

Shafique Khokhar

Post A Comment: