Shaheedon Ki Maon Ko Mera Salam Full Urdu Poem By RJ Shafique Khokhar-- www.akhrish.com
شہیدوں کی ماؤں کو میرا سلام
اسیروں کی بہنوں کو میرا پیام
وہ خولہ و خنساء کی صورت میں تم
ہر اک سو مزین کرو رب کا نام
وہ کشمیر کے گلستاں جل گئے
وہ کلیاں وہ گل، آشیاں جل گئے
مگر خون ِمسلم کو ہے اک دوام
وہ رنگ لائیں شہداء کی قربانیاں
نہیں دور اب اپنی آزادیاں
ملے گا تجھے جلد رب کا انعام
غلامی کے وہ دن ختم ہو گئے
وہ مکر ِعدو سر قلم ہو گئے
کہ شمشیر ِملت ہے اب بے نیام
تری صبح کے سب اجالوں کی خیر
آئے ماں تیری آنکھوں کے تاروں کی خیر
Post A Comment: