Larkian Bhut Nazuk Hote Hain- Beautiful Words For Girls
بہت عجیب ہوتی ہیں لڑکیاں
چوڑی ٹوٹ جائے تو رو رو کر
گہر سر پر اٹھا لیتی ہیں۔
مگر دل ٹوٹ جائے تو سامنے بیٹھی
ماں کو پتہ نہیں چلنے دیتی۔
ذرا سا ہاتھ کٹ جائے تو سارا گھر
خدمت کو کھڑا کر دیتی ہیں۔
مگر روح زخموں سے چھلنی ہو جائے
پھر بھی اف تک نہیں کرتی۔
اپنی پسند کا سوٹ نہ ملے
تو عید نہیں مناتی
۔ مگر ایک ناپسندیدہ انسان کے ساتھ
چپ چاپ عمر گذار دیتی ہیں۔
اگر بھائی اونچی آواز میں بات کر لے
تو رو رو کر بابا کو شکایتیں لگاتی ہیں
مگر شوہر کی ایک ایک اذیت برداشت کر کے
لوگوں سے مسکرا کے ملتی ہیں۔
اور سارے غم چھپا لیتی ہیں۔
اگر پوچھو تو کہتی ہیں کہ بہت خوش ہیں
مگر یقین جانیں لاکھوں غموں کو
دل میں چھپائے ہوتی ہیں۔
جی ہاں حضور
لڑکیاں بہت نازک ہوتی ہیں
Post A Comment: