Andaz E Sitam Unka Nehayat he Alag Ha Full Urdu Poem By RJ Shafique Khokhar
انداز ستم ان کا نہایت ہی الگ ہے
گزری ہے جو دل پر وہ قیامت ہی الگ ہے
لے جائے جہاں چاہے ہوا ھم کو اڑا کر
ٹوٹے ہوئے پتوں کی حکایت ہی الگ ہے
پردیش میں رہ کر کوئی کیا پاؤں جمائے
گملے میں لگے پھول کی قسمت ہی الگ ہے
جتنا ہے ثمر جس پہ وہ اتنا ہے خمیدہ
پھل دار درختوں کی طبیعت ہی الگ ہے
ہر ایک غزل تجھ سے ہی منسوب ہے میری
انداز مرا تیری بدولت ہی الگ ہے
کس کس کو بتاؤں کہ میں بزدل نہیں
Post A Comment: