Tum Message Seen kar K jawab na do ( Urdu Poetry ) | Urdu Poetry Status Sad | Sad Love Shero Shayari
تم مجھے اگنور کرتی رہو"
میسج سین کر کے جواب نہ دو
میں منہ لٹکائے جواب کا منتظر رہوں۔۔
میں کال پہ بات کرنے کی ریکوسٹ کروں اور تم بہانے بناتی ہو
"پاس امی ہیں
گھر میں مہمان آئے ہوئے ہیں۔۔
ابو گھر پہ ہیں
بھائی کے پاس موبائل ہوگا، میسج مت کرنا"
میں اٹھتے بیٹھتے، کھاتے پیتے ہر روٹین بتاؤں
کھانا کھانے لگا کھا رہا کھا لیا،
چائے بنا رہا ہوں بن گئی ، پی لی
تم مجھے اگنور کرتی رہو
میں تمہاری پوسٹ پہ لمبے لمبے داد بھرے کمنٹس کروں
اور تم لنک بھیجنے کے باوجود لائیک تک نہ کرو
تم مجھے اگنور کرتی رہو۔۔۔
میں ناراض ہو جاؤں قسمیں کھاؤں اب بات نہیں کرنی
اور بزدلی یہ کہ بلاک ہونے سے بھی ڈرتا رہوں۔۔
تم مجھے اگنور کرو
اذیت دو، میں اذیت پسند ہوں
پھر کہتی ہو خود کشی حرام ہے۔۔۔
علی اعجاز سحر
Post A Comment:
0 comments so far,add yours