Hamare Maon Ko Kya Pta Thaa ( Full Ghazal ) | Sad Shayari in Urdu | Urdu Poetry | SK Writes 


 ‏ہماری ماؤں کو کیا پتہ تھا
 کہ اُنکے بچے کسی چوراہے پہ 
 لاش بن کر کھڑے رہیں گے
وہ ہنستی گاتی کلام کرتی اُداس لاشیں 
کہ جن کے چہروں پہ پھیلی زردی 
ہزار میٹر کے فاصلے سے دکھائی دے گی 
اداس آنکھیں جو بجھ چکی ہیں وہ گہری راتوں 
کے سیاہ لمحوں  میں جاگتی ہوں گی 
ہماری ماؤں کو کیا پتہ تھا
‏ہماری ماؤں کو کیا پتہ تھا 
کہ جن کو اکثر وہ کہتی رہتیں 
 " حیاتی ہووے۔" 
حیاتی ان پہ عذاب بن کر گزر رہی ہے 
ہر ایک خواہش ہماری آنکھوں کے سامنے مر رہی ہے

Hamare Maon Ko Kya Pta Thaa ( Full Ghazal ) | Sad Shayari in Urdu | Urdu Poetry | SK Writes


Share To:

Shafique Khokhar

Post A Comment:

0 comments so far,add yours