Chand Jalta Raha | Best Poetry in Urdu | Sad Urdu Poetry Whatsapp Status | Shero Shayari Sad Love
میری آنکھوں میں آنسو پگھلتا رہا ،چاند جلتا رہا
تیری یادوں کا سورج نکلتا رہا،چاند جلتا رہا
کوئی بستر پہ شبنم لپیٹے ہوہے خواب دیکھا کیا
کوئی یادوں میں کروٹ بدلتا رہا ،چاند جلتا رہا
میری آنکھوں میں کیمپس کی سب سماعتیں جاگتی ہیں ابھی
نہر پر تو مرے ساتھ چلتا رہا ،چاند جلتا رہا
میں تو یہ جانتا ھوں کہ جس شب مجھے چھوڑ کر تم گئے
آسمانوں سے شعلہ نکلتا رہا،چاند جلتا رہا
رات آئی تو کیا کیا تماشے یوئے تجھ کو معلوم ہے
تیری یادوں کا سورج ابلتا رہا ،چاند جلتا رہا
یہ دسمبر کہ جس میں کڑی دھوپ بھی میٹھی لگنے لگے
تم نہیں تو دسمبر سلگتا رہا، چاند جلتا رہا
آج بھی وہ تقدس بھری رات مہکی ہوئی ہے وصی
میں کسی میں کوئی مجھ میں ڈھلتا رہا ،چاند جلتا رہا
وصی شاہ کی اردو شاعری
Post A Comment: