Tum Mere Gham Mita Sakte Ho Kya - New love Ghazal 2019 - Romantic Poetry - Ashir Poetry
Click Here To Watch The Video


تم میرے غم مٹا سکتی ہو کیا
مجھ کو اپنا بنا سکتی ہو کیا

رات کے بارہ بجے مری سالگرہ پر
مجھ سے ملنے آ سکتی ہو کیا

مصور ہو تو پھر بنا دیکھے مجھے
میری تصویر بنا سکتی ہو کیا

تمہاری سہیلی مرا پوچھ رہی تھی
تم مجھے اس سے ملواسکتی ہو کیا

باقی سب چھوڑو بس یہ بتلاؤ 
تم اچھی چائے بنا سکتی ہو کیا

ٹھیک ہے میں پینا چھوڑ دونگا پر
ابھی تھوڑا سا کچھ پلا سکتی ہو کیا

تمہاری باتوں سے میں بور ہو رہا ہوں
تم کوئی شعر سنا سکتی ہو کیا

اوکے یہ بتاؤ کہ اپنے ممی پاپا کو
ہمارے بارے میں بتا سکتی ہو کیا

دوستی ہی سہی نہیں نبھا پا رہی 
محبت تم خاک نبھا سکتی ہو کیا

اچھا آخری موقع ہے تمہارے پاس
میری یہ غزل دوہرا سکتی ہو کیا

کچھ کر ہی نہیں سکتی اگرچہ تم
جانِ من بھاڑ میں جا سکتی ہو کیا

Top 10 Ashar of Allama iqbal ( Urdu poetry ) | Allama Iqbal | 2 Lines Urdu Poetry | Iqbal Poetry


Share To:

Shafique Khokhar

Post A Comment: