وہ اعلیٰ تھا، وہ اعلیٰ ہے، اُسے اعلیٰ ہی رہنے دوں
میں ادنیٰ تھا، میں ادنیٰ ہوں، مجھے ادنیٰ ہی رہنےدوں
نہ کوئی ساتھ تھا میرے، نہ کوئی ساتھ ہے میرے
میں تنہا تھا، میں تنہا ہوں، مجھے تنہا ہی رہنے دوں
میں تجھ کو مل بھی جاؤں تو کبھی بھی مل نہ پاؤں گا
میں اپنا تھا، میں اپنا ہوں، مجھے اپنا ہی رہنےدوں
ہمیشہ ساتھ رہنے کا جو سپنا تم نے دیکھا تھا
وہ سپنا تھا، وہ سپنا ہے، اسے سپنا ہی رہنے دوں
یہ دل خوش ہو تو افسردہ، جو ناخوش ہو تو افسردہ
یہ پاگل تھا، یہ پاگل ہے، اسے پاگل ہی رہنے دوں
سکوں تھا ذات کے اندر، مگرڈھونڈے پھرا باہر
میں بھٹکا تھا، میں بھٹکا ہوں، مجھے بھٹکا ہی رہنےدوں
یہاں انسان یا جذبے کوئی قیمت نہیں رکھتے
یہ ارزاں تھے، یہ ارزاں ہیں، انہیں ارزاںہی رہنے دوں
یہ دل رو رو کے ہنستا ہے،کبھی ہنس ہنس کے روتا ہے
یہ مجنوں تھا، یہ مجنوں ہے، اسے مجنوں ہی رہنے دوں
مری یہ ذات بھی مٹی مری اوقات بھی مٹی
میں مٹی تھا، میں مٹی ہوں، مجھے مٹی ہی رہنے دوں
یہ سب حربے محبت کے علیؔ بے کار جائیں گے
میں جیسا تھا، میں ویسا ہوں ، مجھے ویسا ہی رہنےدوں
...
Post A Comment: