Bula Kar Apne Hujre Ma Kaha Ik Peer Ne Mujh Say Full Urdu Hindi Ghazal By Shafique Khokhar-- www.akhrish.com
بلا کر اپنے حجرے میں
کہا اک پیر نے مجھ سے
کہو کس بات کا دکھ ہے ...!
کلیجہ پھٹ پڑا میرا
کہا تیرے سینے سے
بلائیں آن چمٹی ہیں
محبت بے بہا دے کر
ملا نہ کچھ تجهے اب تک
میرا تعویز لے جاو
بہت گہرا اثر ہو گا
ہوئے نہ جو تیرے اب تک
تیری تسبیح کریں گے وہ
ذرا سی دیر سوچا پھر ....
جھکائے سر چلا آیا
محبت بھیک ہے کوئی
جو در در مانگنے جاؤں
جنہیں میری محبت بھی
میری اطراف نہ لائے
انہیں تعویز لائیں گے ...؟؟
#

Post A Comment: