Suno Hum Naraz Hain Tum Se Bahut Naraz Hain Tum Se Full Urdu Hindi Ghazal By Shafique Khokhar-- www.akhrish.com
سنو!!
سنو!!
ہم ناراض ہیں تُم سے
بہت ناراض ہیں تُم سے
بہت مجبور ہو نہ تُم
بہت مصروف ہو نہ تُم
ہمیں تو یاد کرنے کا
وقت برباد کرنے کا
تمہیں تو وقت ہی کب ہے
ہم کو یاد کرنے کا
نہ تُم کو یاد آتے ہیں
تمہیں کتنا ستاتے ہیں
جب ہم دُنیا سے جائیں گے
تب ہم سے ملنے آؤ گے
تو ہم بھی تُم کو بتا دیں گے
بہت مجبور ہیں ہم بھی
بہت مصروف ہیں ہم بھی
ہمیں بھی کام ہیں کتنے
تب ہم آنکھیں نہ کھولیں گے
کبھی تُم سے نہ بولیں گے
سنو!!
ہم ناراض ہیں تُم سے....
Post A Comment: