Suno Qissa Sunata Ho Tumhain ek Sach Btata Ho Full Urdu Poem By RJ Shafique Khokhar-- www.akhrish.com



سُنو! ____قِصّہ سُناتا ہوں
تُمہیں اِک ___,سچ بتاتا ہوں

محبت کب__ ہوئی مجھ کو
تُمہیں ____,آغازِ چاہت میں

میری غلطی___ بتاتا ہوں
میں ٹُوٹا___ دِل لیے اِک دن

مُحبّت بھول____ کے اک دن
یہ سمجھا___, میں مکمل ہوں

اچانک____ اِک پری چہرہ
نظر کے _____سامنے گُزرا

میری آنکھوں___ کے رستے وہ
میرے اندر___,, کہیں اُترا

میں کیسے____ جان لیتا کہ
وہ میری ___,جان لے لے گی

مجھے اس___ راہ پر چلنے پہ
پھر مجبور___ کر دے گی

وہ رستے کب___ کے بند کر کے
میں تو بھول___,, بیٹھا تھا

مُحبّت کے___ سبھی موسم
کہیں پر___ چھوڑ آیا تھا

وہ چہرہ اک___ دن جاتے ہوئے
کچھ اس ____,,طرح پلٹا

مجھے وہ__ پَل نہ بھولے گا
جہاں پر ___جان نکلی تھی

مُحبّت_____ لوٹ کے آئی
وہ رستے کُھل__ گئے جیسے

پھر اس نے ایک _دن مجھ کو
 بتلایا____زندگی کیا ہے

میری تکمیل__, کی اس نے
مُحبّت___' سکھا کے وہ

سمجھانے___ لگی مجھ کو
یہ غلطی__ مت کبھی کرنا

مُحبّت درد___, ہے دل کا
وہ پگلی یہ___ نہیں سمجھی

مُحبّت کے ___سبھی چہرے
خوشی کے غم کے _سب لمحے

اسی کے نام ___پہ کر کے
یہ غلطی کر ___چکا ہوں میں

مُحبّت کر___ چکا ہوں میں
مُحبّت کر _چکا ہوں میں__!


 Suno Qissa Sunata Ho Tumhain ek Sach Btata Ho Full Urdu Poem By RJ Shafique Khokhar-- www.akhrish.com

Share To:

Shafique Khokhar

Post A Comment: