میرے جان و دل__میرے ہمسفر
میں اداس ہوں__کوئی بات کر...!!
تیرے لب ہلے_تو کٹے سفر
میں اداس ہوں_کوئی بات کر...!!
کوئی بوجھ ہو_تو اتار دے
کوئی خوف ہو_تو نکال دے...!!
میرا ہاتھ ہے___تیرے ہاتھ پر
میں اداس ہوں__کوئی بات کر...!!
نہیں یاد کتنے__برس گئے
تیری گفتگو کو__ترس گئے...!!
میری کھڑکیاں__وہ دیوار و در
میں اداس ہوں_کوئی بات کر...!!
تجھے چپ ہے کیسی__لگی ہوئی
ابھی عمر تو ہے__پڑی ہوئی...!!
ابھی مسکرا__ابھی غم نہ کر
میں اداس ہوں__کوئی بات کر...!!
Ma Udaas Ho Koe Bat Kar Full Urdu Poem
Post A Comment: