کیا ماجرا پیش آیا ہے؟
یہ ماجرا پیش آیا ہے پُر ماجرا ماجرا
یعنی کل کی طرح آج بھی
آفتاب اپنے وقتِ مقرر پہ نکلا
عجب بات ہے یا نہیں؟
اور پھر جو ہوا وہ تو حیران کُن تر تھا
یعنی وہ کل کی طرح آج بھی
اپنے وقتِ مقرر پہ ڈوبا
عجب بات ہے یا نہیں؟
ہاں عجب بات ہے
یہ تو سچ مُچ بہت ہی عجب بات ہے


Share To:

Shafique Khokhar

Post A Comment: